سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی پولیس کےمطابق ملک کے مغربی شہرملبرن میںاتوار کی رات ایک نائیٹ کلب پرہونے والی فائرنگ کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئےہیں۔ تاہم پولیس نے اس واقعےکی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ البتہ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہےکہ ملبرن میں نائیٹ کلب پر ہونے والی فائرنگ میں جانی نقصان میں کوئی ہلاکت شامل نہیں۔ البتہ کچھ لوگ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک مسلح شخصنے لٹل چابل اسٹریٹ اور مالفرن روڈ پر واقع کلب پر اس وقت فائرنگ کی جب لوگ کلب سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ جلد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی سامنے آ جائیں گی۔
خیال رہے کہ سنہ 1996ء میں پورٹ آرتھر میں 35 افراد کے قتل کے واقعے کے بعد عام شہریوں کے لیے اسلحہ کا حصول بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔ گذشتہ برس مغربی آسٹریلیامیں ایک شخص نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔