آسٹریلیا: رکن پارلیمنٹ کا آبی آلودگی کیخلاف انوکھا احتجاج، دریا میں آگ لگا دی

Australia

Australia

کوئنز لینڈ (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں رکن پارلیمنٹ نے آبی آلودگی کے خلاف دریا میں آگ لگاتے ہوئے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

کوئنز لینڈ میں آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ جرمی بکنگھم نے میتھین گیس سے بھرے غبارے دریا میں پھینکے اور انہیں آگ لگا دی ۔ پانی میں جگہ جگہ لگی آگ دیکھ کر شہری حیرانی کا مظاہرہ کرتے رہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے آبی آلودگی کا ذمہ دار کیمیکل فیکٹریوں کو قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میتھین گیس استعمال کرنے کی وجہ سے آبی آلودگی ہوتی ہے اور اس کے انسانی زندگی پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔