سڈنی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی اپنے 300 سے زائد فوجی عراق بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فوجی نیوزی لینڈ کے فوجیوں کے ساتھ مل کر عراقی فورسز کو تربیت فراہم کریں گے۔
آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا داعش کو شکست دینے کے لیے عراق کی ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی فوجیں پہلے ہی سے داعش کے خلاف سرگرم ہیں مگر عراق میں داعش جیسی شدت پسند تنظیموں کو شکست دینے کے لئے بہت ضروری ہے کہ عراقی فوج کو معیاری تربیت فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا داعش کی جلد از جلد شکست ہی تمام ممالک میں امن کی نوید ثابت ہو سکتی ہے۔