پرتھ (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعہ پیش آیا ، مسجد کے باہر جماعت کے دوران دھماکہ ہو گیا۔
اسٹریلیا کے شہر پرتھ میں مسجد کے باہر کھڑی گاڑیوں کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگا دی اور اسلام کے خلاف نعرے لگائے ، آگ لگائی گئی گاڑیوں میں سے ایک میں دھماکہ ہو گیا جس سے مسجد کے اندر عبادت میں مصروف بچوں اور خواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ واقعہ استنبول میں ہوئے حملہ کا ردعمل ہو سکتا ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے نفرت انگیز واقعات کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ۔