کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلوی قوم کے سائنسی علم کو جانچنے کیلئے قومی سطح پر کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک تہائی سے زائد آسٹریلوی قوم کو یہی نہیں معلوم کہ زمین کو سورج کے گرد چکر لگانے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ آسٹریلیا میں سائنسی علم کے حوالے سے آسٹریلین اکیڈمی آف سائنس نے اوسپول کی مدد سے اپنی دوسری رپورٹ شائع کی جس میں سائنس کے چھ بنیادی سوالات پوچھے گئے تھے۔ 2010 میں پوچھے گئے۔
سوال کے جواب میں تین چوتھائی نوجوان شرکا میں سے 18 سے 24 سال کے محض دو تہائی افراد یہ جانتے تھے کہ زمین کو سورج کے گرد ایک مرتبہ چکر لگانے میں ایک سال کا عرصہ لگتا ہے۔ اکیڈمی کے سیکریٹری آف سائنس پالیسی، لیس فیلڈ کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آسٹریلوی عوام کی اکثریت نے اس سال کا جواب ٹھیک دیا تاہم انہیں اس بات پر حیرت ہوئی کہ 40 فیصد آبادی کو اس کا جواب معلوم ہی نہ تھا۔
تقریبا 1515 شرکا میں سے ایک تہائی کا خیال تھا کہ زمین کو سورج کے گرد چکر لگانے میں ایک دن کا وقت لگتا ہے۔ 70 فیصد سے زائد افراد کا خیال تھا کہ قدیم انسان ڈائنوسارز کے ساتھ گھوما نہیں کرتے تھے، اس طرح 2010 کے سروے میں دئیے گئے ٹھیک جوابات کے مقابلے میں اس دفعہ کے سروے میں ٹھیک جوابات کی شرح میں اضافہ ہوا۔
زمین پر پانی و خشکی کی مقدار اور یہ کہ ارتقائی عمل کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں 71 فیصد افراد اپنی بات پر ڈٹے رہے کہ انہیں یقین ہے کہ ارتقائی عمل جاری ہے جبکہ 2010 کے سروے میں بھی 71 فیصد افراد نے ایسے ہی جواب دئیے تھے، لیکن 10 فیصد سے بھی کم افراد زمین پر تازہ پانی کی مقدار کے بارے میں بتا پائے۔