کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے قومی دن پر مختلف شہروں میں 400 تقریبات منعقد کی گئیں۔ قومی دن کی مرکزی تقریب دارالحکومت کینبرا میں منعقد ہوئی جہاں تینوں افواج نے پرچم لہرایا۔
اس موقع پر وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے تقریب سے خطاب کیا۔ سڈنی ہاربر پر قومی دن کی تقریب کا آغاز گلوکارہ جیسیکا موبئی کے گانے سے ہوا۔ جس کے بعد بندرگاہ پر کشتیوں کا جلوس نکالا گیا۔
اس موقع پر سیکڑوں لوگوں نے کشتیوں کی سیر کی۔ سڈنی کی تقریب میں مقامی لوگوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔