سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے صوبہ کوئنزلینڈ میں دیسی ساختہ شراب پینے کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو دوسروں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ سڈنی جنوبی کوئنزلینڈ کے شراب کی پیداوار والے علاقے بلندین میں ایک گھر میں انگور سے تیار کی جانیوالی دیسی ساختہ شراب اٹلین سپرٹ گراپا پی رہے تھے۔
کوئنز لینڈ پولیس کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ دیسی ساختہ شراب پینے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ باقی دو کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کوئی ایسا مرکب پی لیا ہے جس کے بارے میں ابھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
عام طور پر کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے دیسی ساختہ گراپا شراب پی ہے۔ پولیس اس امر کی تحقیقات کرے گی آیا ان کی موت کی واحد وجہ یہ شراب ہے، ہلاک ہونیوالے دوستوں کی عمریں بائیس اور تیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔