آسٹریلیا میں جال میں پھنس جانے والی وہیل آزاد کر دی گئی

Australian Wheel

Australian Wheel

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں ماہی گیروں کے جال میں پھنس جانے والی وہیل کو ریسکیو اہلکاروں نے آزاد کر دیا۔ آسٹریلیا کے نوسا ہیڈ کے ساحل پر آنے والی ایک وہیل جال میں پھنس گئی تھی جسے فشریز ڈپارٹمنٹ کے ریسکیوں اہلکاروں نے خصوصی تیز آلات کی مدد سے آزاد کرایا۔

جس کے بعد وہ گہرے سمندر میں چلی گئی۔ جون سے نومبر کے دوران اکثر وہیل انٹارکٹیکا سے گرم پانی کی تلاش میں آسٹریلیا کے ساحلوں کے قریب آ جاتی ہیں۔