لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی اور پلے آف کے 2 میچز لاہور میں ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 2017ء میں پی سی بی، کرکٹ ٹیم اور حکام نے شدید محنت کی، اور ہم نے شاندار کارکردگی دکھائی، 2017ء فتوحات کا سال رہا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی، قوم کی دعائیں بہت ضروری ہیں کیوں کہ ان کی بدولت ہی کامیابی ملتی ہے۔
پی سی بی چئیرمین کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں پاکستان کی ہوم سیریز کھیلنے آئیں گی کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی پاکستان آ کر ایک دو میچز کھیلیں۔ ٹی ٹوینٹی کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی قومی ٹیم کا گراف اوپر جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے خاص طور پر محمد عامر کی بولنگ اور فخر زمان کی کارکردگی کی تعریف کی۔