لندن (جیوڈیسک) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری میچ سے قبل معطل کردیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامئے کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد نشے کی حالت میں ایک انگلش کھلاڑی سے جھگڑا کیا تھا۔
اسی وجہ سے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لئے میں آسٹریلوی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈیوڈ وارنر کو قوانین کی خلاف ورزی پر تنبیہ کا سامنا کرنا پرا، گزشتہ ماہ صحافیوں سے بدتمیزی کرنے کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا ان پر جرمانہ کر چکا ہے۔