اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان میں زراعت کو مزید بہتر بنانے میں بھی سنجیدہ ہے کیونکہ دونوں ممالک کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے صحافیوں کو مزید قریب آنے کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان سول نیوکلیئر معاہدہ کرنا چاہے تو آسٹریلیا خیر مقدم کرے گا۔