ہرارے (جیوڈیسک) سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جو آج کے میچ میں اپنی سوئنگ کا جادو جگائیں گے۔ دوسرے شامل ہونے والے کھلاڑی عثمان شنواری ہیں جو حسن علی کی جگہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں ۔ محمد نواز بھی آج کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 116 رنز پر آئوٹ کر کے میچ میں باآسانی کامیابی حاصل کر لی تھی۔