میلبرن (جیوڈیسک) دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستانی بولرز کی عمدہ پرفارمنس کے باعث آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 221 نز کا ہدف دیا ہے۔
کپتان اظہر علی کی جگہ آل رائونڈر محمد حفیظ آج کے میچ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، اظہر علی کی جگہ شعیب ملک اور وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مجموعی اسکور صرف 40 رنز ہی ہوا تھا کہ اوپنرز نے پویلین کی راہ لی، ڈیوڈ وارنر 16 اور عثمان خواجہ 17 رنز بنا سکے، دونوں کو جنید خان نے آؤٹ کیا۔
مارش بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ٹریویس ہیڈ نے 29 رنز بنائے، نہیں حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی، میکسویل کو عماد وسیم نے 23 رنز پر کلین بولڈ کیا۔
اسمتھ اور میتھیو ویڈ نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 65 قیمتی رنز بنائے، کپتان اسمتھ 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 193 رنز تھا۔ ویڈ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مچل اسٹارک تین کے اسکور پر جنید خان نے رن آؤٹ کیا۔
وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں اور 49 ویںاوور کی دوسری گیند پرآسٹریلیا کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
محمد عامر نے تین، جنید خان اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ حسن علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔