میلبرن (جیوڈیسک) آسٹریلوی سیاسی بحران نے بالاخر میلکم ٹرنبُل کی وزارت عظمیٰ کو ختم کر دیا۔ قدامت پسند سیاسی جماعت لبرل پارٹی نے آج وزارت خزانہ کے نگراں اسکاٹ موریسن کو ٹرنبُل کی جگہ نیا لیڈر منتخب کر لیاہے۔
گزشتہ ایک دہائی میں موریسن آسٹریلیا کے چھٹے وزیراعظم بنیں گے۔
موریسن اپنے قریب ترین حریف پیٹر ڈَٹن کو شکست دے کر پارٹی کے لیڈر بنے ہیں۔
ٹرنبُل نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی پارلیمان کی رکنیت کو بھی خیرباد کہہ دیں گے۔
اس صورت میں نئے وزیراعظم کے پاس قبل از وقت انتخابات کے سوا کوئی دوسرا متبادل نہیں بچے گا۔
یاد رہے کہ لبرل پارٹی کو پارلیمان میں صرف ایک ووٹ کی برتری حاصل ہے۔