آسٹریلیا: سیاسی پناہ کے کیمپ میں کچھ ماوں کی خود کشی کی کوشش

Australia

Australia

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا سیاسی پناہ کے حوالے سے بڑی سخت اور خفیہ پالیسیاں اپنائے ہوئے ہے۔ ایک درجن بھر ماوں کی طرف سے خودکشی کی کوشش کے باوجود آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ وہ اخلاقی طور پر بلیک میل نہیں ہوں گے۔

خود کشی کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا، اگر میں مرجاتی ہوں تو میرے بچے کو بہتر مستقبل مل سکے گا۔ آسٹریلیا کے شمال میں واقع جزیرہ کرسمس پر کاونٹی کونسل کے صدر گورڈن تھامسن کا کہنا تھا، یہ حکومتی پالیسیوں کا ایک خوفناک نتیجہ ہے۔

لیکن اس وقت کیمپ میں مجبور لوگوں کی یہی حالت ہے۔ آسٹریلیا میں ایک انتہائی متنازعہ قانون کے مطابق پناہ گزین سیاسی پناہ ملنے کے باوجود بھی آسٹریلیا میں نہیں رہ سکتے بلکہ انہیں پاپوا نیو گنی یا پھر ناو ¿رو کے کمیپوں میں قید رکھا جاتا ہے۔