کینبرا آسٹریلیوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ پر کینبرا میں اسکول کے دورے کے دوران ایک طالب علم نے سینڈوچ دے مارا۔ نازک دکھائی دینے والی آسٹریلیوی وزیر اعظم ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کینبرا شہر میں وزیر اعظم ایک ہائی اسکول کا دورہ کررہی تھیں وہاں موجود طلبہ اپنے ہمراہ وزیراعظم کو دیکھ کر بہت خوش تھے۔
سیکورٹی کے انتظامات سخت ہونے کے باوجود ایک طالبعلم نے اچانک اپنے ہاتھ میں موجود سینڈوچ وزیراعظم جولیا کی جانب اچھالا۔ خوش قسمتی سے طالبعلم کا نشانہ چوک گیا اور سینڈوچ وزیر اعظم کے ہاتھ سے ٹکراتا ہوا نیچے جاگرا۔ اسکول انتظامیہ نے بچے سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔