آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بُل کی دو جولائی ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیڈر بل شارٹن نے عام انتخابات میں شکست کا اعتراف کیا ہے۔ انتخابات میں کامیابی پر اپوزیشن لیڈر نے ٹرن بُل کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد بھی دی۔
دو جولائی کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور اب آخری مرحلے میں ہے۔
آسٹریلین الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ حکمران اتحاد کو 76 نشستیں حاصل ہو چکی ہیں جبکہ اپوزیشن لیبر پارٹی کو 69 سیٹیں ملی ہیں۔ آسٹریلوی پارلیمنٹ کی کل نشستوں کی تعداد 150 ہے اور حکومت سازی کے لیے 76 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔