آسٹریلیا میں احتجاج، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو آگ لگا دی

Australia Building Fire

Australia Building Fire

کینبرا (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹریلیا میں قبائلی خودمختاری کے لیے احتجاج کرنے والے افراد نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو آگ لگا دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں جمعرات کے روز ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی پرانی کے داخلی دروازے کو نذر آتش کردیا۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد پیش آیا جس کے بعد عمارت میں موجود ملازمین فوری طور پر باہر نکل گئے اور آتشزدگی میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزم قرار دی جانے والے اس عمارت کو احتجاج کے باعث 20 دسمبر کو بند کردیا گیا تھا جہاں مظاہرین عمارت کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ 1988 میں پرانی عمارت سے کچھ فاصلے پر موجود کیپیٹل ہل میں منتقل ہوئی اور پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو اب میوزمیم کا درجہ حاصل ہے۔