(جیوڈیسک)آسٹریلیا کے رچی پورٹے نے پیرس نیس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت کر ییلو جرسی پر قبضہ کر لیا ہے۔
پیرس میں جاری سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ ایک سو چھہتر کلو میٹر پر مشتمل تھا جس میں آسٹریلوی رائیڈر رچی پورٹے نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے پچاس منٹ چون سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
اس شاندار فتح کے بعد آسٹریلوی سائیکلسٹ رچی پورٹے نے ریس میں مجموعی طور پر بھی ییلو جرسی پر قبضہ کر لیا ہے۔روس کے ڈینس مینشوو کی دوسری اور امریکہ کے اینڈریو تلانسکی کی تیسری پوزیشن رہی،ریس کا چھٹا مرحلہ دو سو بیس کلو میٹر پر مشتمل مانوسکے سے نیس تک آج ہو گا جو ایونٹ کا ابھی تک طویل مرحلہ ہو گا۔