آسٹریلیا : سمندری طوفان نے 15 سو گھر تباہ کر دیئے

Australia Sea Storm

Australia Sea Storm

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں سمندری طوفان نے 15 سو گھر تباہ کر دیے جبکہ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

سمندری طوفان مارشیا کے باعث ریاست کوئنز لینڈ میں ایمرجنسی کی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔