دبئی (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بچانے کا کل آخری موقع ہے اور امید ہے کہ میچ جیت کر سیریز میں واپس آ جائیں گے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ انتہائی اہم ہونے کے ساتھ سیریز بچانے کا آخری موقع ہے لیکن امید ہے کہ کہ کینگروز کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ جیت کر سیریز میں واپس آ جائیں گے تاہم اس کے لئے تمام لڑکوں کو ماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ آخری لمحات میں زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے جب کہ دیگر فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا کمبی نیشن بنانے میں مشکل پیش آئی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 3 ایک روزہ میچز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔