آسٹریلیا کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل ہو گا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین شہریار خان سے ہیڈ کوچ، کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت ٹیم منجمنٹ اور چیف سلیکٹر معین خان نے ملاقات کی۔

شہریار خان نے کہا کہ تمام پہلوئوں پر مشاورت ہوئی ہیں لیکن کھلاڑیوں کے انتخاب میں وہ مداخلت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد ہوگا۔ بورڈ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان کے لئے تو مصباح الحق کے نام کا اعلان کر چکا ہے جبکہ چیئرمین کے مطابق ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان کا اعلان بھی کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس کے لئے بوم بوم آفریدی اور صہیب مقصود کے ناموں کے درمیان ٹائی ہے۔