آسٹریلیا(جیوڈیسک)سڈنی آسٹریلیا میں پناہ لینے والے پاکستانی کرکٹر فواد احمد نے وکٹوریہ سے تین سال کا معاہدہ کرلیا۔ فواد احمد پاک افغان بارڈر کے رہائشی اور پاکستانی شہری ہیں،دہشت گردوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا کا مستقل ویزہ حاصل کیا۔
اس دوران وہ اپنی لیگ اسپن بولنگ کی بدولت نہ صرف وکٹوریہ سے معاہدہ کرنے میں میں کامیاب ہوئے بلکہ انہوں نے آسٹریلوی سلیکٹرز کی توجہ بھی حاصل کی۔
آسٹریلوی چیف سلیکٹر جون انورارٹی نے کہاکہ فواد بہترین لیگ اسپنر ہیں اگر انہیں ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی شہریت مل جاتی ہے تو انہیں دورے کے لئے منتخب بھی کیا جاسکتا ہے۔