آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

Australia And South Africa

Australia And South Africa

اوول (جیوڈیسک) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میچ میں آج مدمقابل ہوں گی۔ آسڑیلیا کے ایڈیلیڈ اوول سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد آسٹریلوی ٹیم فارم میں آنے کی کوشش کرے گی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان نے بھی جین پال ڈومینی میں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔