سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں تیز ہواؤں کی وجہ سے جنگلات میں لگنے والی آگ کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آسٹریلیا کے جنوب میں لگنے والی جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔وکٹوریا ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ اس آگ کی وجہ سے 30 سے زائد مکانات تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
علاقے میں خشک حالات اور تیس درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں فائرفائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔