آسٹریلیا میں سوئمنگ پول میں گرنے والے کینگرو کو بچا لیا گیا

kangaroo

kangaroo

برسبین (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں سوئمنگ پول میں گر جا نے والے کینگروکو ریسکیو کرکے پانی سے با ہر نکال لیا گیا۔ آسٹریلیا میں ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گر جا نے والے کینگرو کو ریسکیو کرکے پانی سے با ہر نکال لیا گیا۔

یہ کینگرو ایک رہائشی علاقے میں بھٹک گیا اور اسی بھا گا دوڑی میں ایک گھر کے قریب مو جودگہرے سوئمنگ پول میں گر گیا جہاں سے اسے نکالنے کیلئے ریسیکیو ٹیم کو مدد کیلئے طلب کیا گیا۔

امدادی ٹیم نے مشکل میں پھنسے اس کینگرو کو مختلف طریقوں کااستعمال کر تے ہو ئے اس کی بے چینی اور اچھل کود کوقابو میں کیا اور پھر اسے پکڑ کر بحفاظت طریقے سے باہر نکال لیا۔

پانی میں کافی وقت تک ڈوبے رہنے کی وجہ سے اس کینگرو کی حالت خراب ہو گئی جس کے باعث اسے فوراً جانوروں کے اسپتال طبی امداد کیلئے لے جایا گیا۔