سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سڈنی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا تھا عراق اور شا م کی صورتحال کے پیش نظر آسٹریلیا میں سیکوریٹی کو الرٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درمیانہ سے بلند کی سطح پر دہشت گردی کے خطرے کو بلند کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آسٹریلیا کو دہشت گردی کے حملہ کا خطرہ ہے۔ ٹونی ایبٹ نے کہا۔
کہ سیکڑوں آسٹریلوی باشندے مشرق وسطی میں دہشت گردوں کی تنظیم کے ساتھ منسلک رہنے کے بعد آسٹریلیا واپس آچکے ہیں جن سے کسی بھی دہشت گردی کی توقع ہے۔ آسٹریلیا میں دس سال سے خطرے کی سطح میڈیم ہے جسے اب ہائی کر دیا گیا ہے۔