آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریگا

Australian Cricket Team

Australian Cricket Team

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر نہیں ہو سکی ہے۔ نیوزی لینڈ سے پہلا ون ڈے ہارنے کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئی۔

آسٹریلیا نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ رینکنگ کے ساتھ شمولیت اختیار کرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم ہے۔ جنوبی افریقہ تیسرے، سری لنکا چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور نیوزی چھٹی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ گرین شرٹس کا رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے۔

پلیئرز ون ڈے ریکنگ میں بھی گرین شرٹس کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔ کپتان مصباح الحق 15 نمبر پر موجود ہیں جبکہ پہلے نمبر پر ساﺅتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز جبکہ افریقہ کے ہی ہاشم آملہ نے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین کر اسے تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

سری لنکا کے سنگاکارا چوتھے جبکہ ان کے ساتھی دلشان 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ولیمسن چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ باﺅلرز میں پابندی کے شکار ہونے کے باوجود لیجنڈ سعید اجمل پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسری جبکہ ساﺅتھ افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے پروفیسر محمد حفیظ آٹھویں اور شاہد آفریدی 15ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔