آسٹریلیا : گرم موسم، تیزہواوں کی پیشگوئی، جنگل کی آگ مزید پھیلنے کا خدشہ

Australia

Australia

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں گرم موسم اور تیز ہواوں کی پیش گوئی کے بعد حکام نے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے مزید گھروں اور جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سڈنی شہر کے جنوبی علاقے بلیو مونٹین کے جنگلات میں گزشتہ جمعرات کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور کوششیں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ 60 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس نے سو کلومیٹر علاقے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

حکام نے سڈنی اور اس کے ادرگرد کے علاقے کو آتشزدگی کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے تمام غیرمتعلقہ افراد کو علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا ہے جبکہ بلیو مونٹین کے علاقے میں اسکول بھی بند کر دیئے ہیں۔ آگ سے اب تک ایک شخص ہلاک اور دو سو سے زائد گھر جل کر تباہ ہو چکے ہیں۔ نیوز لینڈ اور آسٹریلیا کے مختلف ریاستون سے ہزاروں فائرفائٹرز سینکڑوں فائر انجن اور 90 طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہیں ہیں۔