لندن (جیوڈیسک) خفیہ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی ایجنسی نے اپنے شہریوں کی ذاتی معلومات دوسرے ملکوں کو فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔
ایڈورڈ اسنوڈن کی خفیہ دستاویز کے مطابق برطانیہ میں پانچ ملکوں کے گروپ کی خفیہ ملاقات ہوئی، اس گروپ کو فائیو آئی کا نام دیا گیا جس میں برطانیہ، نیوزی لینڈ، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا کی خفیہ ایجنسی کے حکام شریک ہوئے۔
ملاقات میں آسٹریلیا ا پنے شہریوں کی ہر قسم کی ذاتی معلومات دوسرے ملکوں کو دینے کو تیار تھا، تاہم کینیڈا نے اس پر اعتراض کیا کہ اس طرح ایجنسی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔