لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا وینیو فائنل ہوتے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز نے انٹری فائنل کرنے میں دوڑیں تیز کر دیں۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین براڈ ہیڈن نے بھی جوہر دکھانے کی خواہش کر دی۔
آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی دستیابی کے بارے میں پی سی بی اور پی ایس ایل حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ چار فروری سے دبئی اور شارجہ میں سجنے والے پی ایس ایل میلے کی رونقیں بڑھنے لگی ہیں۔
ٹی 20 فارمیٹ کے نامور ستاروں کے جھرمٹ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن کا حتمی انتخاب ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے ہو گا۔