دبئی (جیوڈیسک) بھارت کیخلاف ایک روزہ میچ میں سلو اووریٹ پر آسٹریلین کپتان جارج بیلی پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی،ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ سلو اوور ریٹ پر کپتان کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پربھی میچ فیس کا 10،10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو بھارت کے خلاف آسٹریلوی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز ختم کرنے میں ناکام رہی اور اس نے 26 اضافی منٹس کاوقت لیا۔ بیلی کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے گزشتہ سال 14 نومبر کوبھی جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کیا تھا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بارہ ماہ کے دوران دوسری بار سلو اوور ریٹ کی بناءپر کپتان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔