آسٹریلوی عدالت نے پناہ کے متلاشی سری لنکن باشندوں کی جبری واپسی روکدی

Australia

Australia

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کی ہائیکورٹ نے حکومت کو سیاسی پناہ کے متلاشی 153 سری لنکن باشندوں کو زبردستی واپس سری لنکا بھیجنے سے فی الحال روکدیا ہے۔

اس فیصلے سے محض ایک روز قبل کینبرا حکومت نے غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے آسٹریلیا جانے والے ایسے بہت سے سری لنکن باشندوں کو ان کی آمد کو ایک ہفتے تک خفیہ رکھنے کے بعد واپس بھیج دیا تھا۔

مہاجرین کے وکلاء نے جبری واپسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں خاموشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔