آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

Cricket Australian

Cricket Australian

میلبورن (جیوڈیسک) مائیکل کلارک کو انجری کے باوجود بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے 12 رکنی آسٹریلین سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ریان ہیرس ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

مچل اسٹارک کو ڈراپ کر کے نوجوان فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے بھارت کیخلاف ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں مائیکل کلارک کو ٹیم میں شامل کیا ہے لیکن ان کی شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

سلیکٹرز کے مطابق کلارک کوبھارت کیخلاف ٹورمیچ میں کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کرنی ہوگی۔ مائیکل کلارک جنوبی افریقا کیخلاف کھیلتے ہوئے دوسرے ون ڈے میں کھیلتے ہوئے دوبارہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

ریان ہیرس گھٹنے کی سرجری کے بعد فٹ ہو گئے ہیں ان کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں مائیکل کلارک (کپتان)، بریڈ ہیڈن، ریان ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، مچل جانسن، ناتھن لیون، مچل مارش، کرس روجرز، پیٹر سڈل، اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن شامل ہیں۔