آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی یادگاری تختی سڈنی گراؤنڈ میں لگا دی گئی

Phillip Hughes Memorial Plaque

Phillip Hughes Memorial Plaque

سڈنی (جیوڈیسک) فلپ ہیوز گزشتہ نومبر میں اسی گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے گردن پر باؤنسر لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔

انکے ریکارڈ پر مبنی تختی آسٹریلوی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں لگائی گئی ہے۔ انکی موت کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آج سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کےکپتان سٹیفن سمتھ کا کہنا ہے وہ ٹیسٹ میچ جیت کر ہیوز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہیوز کے اہلخانہ بھی اس میچ کو دیکھنے آئیں گے۔