سڈنی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ 34 سالہ فاسٹ باؤلر ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ سے 2011ء میں ہی ریٹائر ہو گئے تھے۔ تہم اب انہوں نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے کر کھیل کو خیر باد کہہ دیا۔
شان ٹیٹ نے اپنے ملک کی جانب سے 3 ٹیسٹ، 35 ون ڈے اور 21 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ایشز 2005ء میں انگلینڈ کیخلاف میں کیا تھا۔
شان ٹیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مزید کھیلنا چاہتے تھے لیکن ان کی پرفارمنس ٹھیک نہیں رہی ہے۔ انھیں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے میں مشکل محسوس ہو رہی ہے۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ ان کے خیال میں اب کرکٹ کو خیر باد کہہ دینا ہی بہتر وقت ہے۔