دبئی (جیوڈیسک) آسٹریلوی لیجنڈ لیگ اسپینر شین وارن نے پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن نے ابھرتے ہوئے پاکستانی اسپن بولر یاسر شاہ کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
شین وارن کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ ایک بہترین بولر ہیں اور ان میں ایک چھے بولر کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں لیکن شاید وہ تھوڑے جلد باز ہیں تاہم میری خواہش ہے کہ یاسر شاہ سے وقت نکال کر ملاقات کرسکوں اور کچھ دیر ان کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لے سکوں۔
شین وارن نے کہا کہ وہ یاسر شاہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت نیٹ میں پریکٹس کرتے ہوئے گزارنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اگلے ہفتے ہونے والی کرکٹ آل اسٹار لیگ میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم انتظامیہ کی جانب سے شین وارن کی اس خواہش پر انہیں خوش آمدید کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شین وارن اس سے قبل بھی یاسر شاہ کی بولنگ کی تعریف کرچکے ہیں جب کہ ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے یاسر شاہ سے ملاقات کی بھی کی ہے۔