پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) آسٹریلیا کی شاہی بحریہ میں مسلمان خاتون کپتان کے عہدے پر فائز ہو گئیں جو آسٹریلوی رائل بحریہ کی حجاب پہننے والی پہلی مسلمان کپتان ہیں۔
مصری نژاد آسٹریلوی خاتون مونا شینڈی رائل بحریہ پر ہتھیاروں کی الیکٹریکل انجینئر بھی ہیں۔
انھیں حال ہی میں آسٹریلوی بحریہ کی اسلامی مشیر کی حیثیت سے بھی تعینات کیا گیا ہے۔
مونا شینڈی اسلامی یونیفارم اور سر پر حجاب پہن کر بحریہ کے جنگی جہازوں پر اپنے فرائض انجام دیتی ہیں جبکہ ایک ماں کی حیثیت سے وہ گھر پر تین بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی ذمہ داری بھی پوری کرتی ہیں۔ انہیں گزشتہ ہفتے نیوساؤ تھ ویلز بزنس نے ’’وومن آف دی ائیر 2015 ‘‘ کے خطاب سے نوازا ہے۔