میلبورن (جیوڈیسک) عالمی نمبر دو ٹینس سٹار ماریہ شیرا پووا آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں ویمنز سیمی فائنل کھیلا گیا ، روس کی سٹار کھلاڑی ماریہ شیرا پووا نے ہم وطن حریف کیٹرینا ماکارووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
ورلڈ نمبر ٹو ماریہ شیرا پووا نے چھ تین اور چھ دو سے فتح سمیٹ کر ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنائی جہاں شیرا پووا کا مقابلہ عالمی چیمپئن سرینا ولیمز یا ان سیڈڈ میڈیسن کیز سے ہو گا۔