آسٹریلین اوپن: نیوراٹلووا اور ایورٹ کی برابری کیلیے پوری کوشش کروں گی، سرینا

Serena

Serena

میلبورن (جیوڈیسک) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ میں رواں ماہ آسٹریلین اوپن میں مارٹینا نیوراٹلووا اور کرس ایورٹ کی برابری کیلیے پوری کوشش کروں گی۔

سرینا اب تک 17 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کرچکی ہیں جبکہ ماضی کی دونوں عظیم پلیئرز کی برابری کیلیے انھیں مزید ایک ٹائٹل درکار ہے، ویمنز میں سب سے زیادہ 22 گرینڈ سلم کا ریکارڈ جرمنی کی اسٹیفی گراف کے قبضے میں ہے۔

سرینا نے کہا کہ اگر میں آسٹریلین اوپن میں نیوراٹلووا اور ایورٹ کی ہمسر بننے میں کامیاب رہی تو یہ میرے لیے اعزاز ہوگا، مجھے ان جیسا پلیئر بننے کیلیے ابھی بہت محنت کرنی ہے، میں ٹائٹلز کی تعداد میں برابر ہونے کے باوجود ان کے معیار تک نہیں پہنچ پائوں گی۔