میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا اوپن کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلین اوپن منتظمین نے 2014 کے گرینڈ سلم کی انعامی رقم بڑھا کر ریکارڈ سطح پر 31 ملین امریکی ڈالر تک پہنچا دی ہے۔ منتظمین کو توقع ہے کہ ایونٹ میں دنیا بھر کے نامور مینز اور ویمنز سٹارز شرکت کریں گے۔
انعامی رقم میں تین ملین اراکین ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس انعامی رقم میں چار ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا تھا کیونکہ ٹاپ پلیئرز نے منافع میں معقول حصہ نہ دینے پر ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی تھی۔