میلبورن (جیوڈیسک) اسپین کے ڈیوڈ فیریر اور چین کی لی نا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے تیسرے راؤنڈ میں اسپینش سٹار ڈیوڈ فیریر نے فرانس کے (Jeremy Chardy)کو دو گھنٹے بارہ منٹ کے مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ڈیوڈ فیریر کی فتح کا اسکور چھ دو اور سات چھ رہا۔
خواتین سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں چین کی لی نا نے جمہوریہ چیک کی (Lucie Safarova) کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ لی نا کو ایک چھ، سات چھ اور چھ تین سے فتح ملی۔