کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے حکمران لبرل پارٹی کے اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔
وزیرعظم بننے کے ڈیڑھ سال بعد ہی ٹونی ایبٹ کو اپنی پارٹی میں چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آخری وقت میں پارٹی ارکان اسمبلی ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے اور 39 کے مقابلے میں 61 ووٹوں سے کامیابی دلادی۔لبرل پارٹی 2013 میں اقتدار میں آئی۔
تاہم پارٹی ایجنڈے پر عمل درآمد میں ناکامی وزیراعظم کی عوامی مقبولیت میں کمی کا باعث بنی۔ ان پر کئی معاملات میں یوٹرن لینے اور پارٹی پالیسیوں کے خلاف جانے کے الزامات ہیں۔