آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، فاسٹ باؤلر جائے رچرڈسن ورلڈکپ سے آؤٹ

Richardson

Richardson

کینبرا (جیوڈیسک) ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ باؤلر جائے رچرڈسن کندھے کی انجری کے باعث آئی سی سی میگا ایونٹ سے آئوٹ ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جائے رچرڈسن کندھے کی انجری میں مبتلا تھے اور وہ صحت یاب نہ ہو سکے جسکے بعد ان کی جگہ فاسٹ باؤلر کین رچرڈ سن کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

جائے رچرڈسن رواں برس مارچ میں پاکستان کیخلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز کے دوران کندھا زخمی کرا بیٹھے تھے اس کے باوجود انہیں ورلڈکپ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کے کندھے کے حالیہ ٹیسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کیلئے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے۔

کینگروز ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلے کے مطابق ہماری ٹیم اور جائے رچرڈسن کے لیے یہ مایوس کن خبر ہے۔ فاسٹ باؤلر کے ٹیسٹ، معائنے اور نیٹ پر بولنگ کی کوشش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کی ریکوری مطلوبہ رفتار سے نہیں ہو رہی ہے۔

22 سالہ جائے رچرڈسن 12 میچوں میں 26.33 کی اوسط سے 24 وکٹیں لے چکے ہیں، 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کی بہترین باؤلنگ ہے۔