انزبرک (جیوڈیسک) آسٹریا کے شہر انزبرک میں ٹمبر اسپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ ہوئی۔ دنیا بھر سے آئے لکڑہاروں نے لکڑیاں کاٹنے کے فن میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ اور انفرادی مقابلوں میں مختلف ممالک کے ماہر پیشہ ور لکڑہاروں نے شرکت کی۔
انہوں نے برقی آرے، گرم آرے، کلہاڑیوں سمیت دیگر اوزاروں سے درختوں کے موٹے تنے کاٹنے اور توڑنے کے مقابلوں میں اپنی مہارت اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے جیسن ونیارڈ نے چھٹی بار دنیا کے بہترین لکڑ ہارے ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے صرف 6 منٹ 38 سیکنڈ میں درخت کے تنے کے ٹکڑے کیے۔ ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام رہا۔