ویانا (جیوڈیسک) چانسلر فے مین نے کہا کہ یہ فیصلہ جرمن چانسلر اینگلا میرکل کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بارے میں ہنگری کے وزیر اعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ادھر آسٹریا کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اور ریڈ کراس کے ارکان سرحد پر موجود ہوں گے اور شامی تارکین وطن آسٹریا میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دے سکیں گے دوسری جانب ہنگری نے آسٹریا کی جانب پیدل جانے والے تارکین وطن کو لے جانے کے لئے بسیں فراہم کر دی ہیں۔