آسٹریا کی حکومت قرآن کریم کا جرمن زبان میں ترجمہ کرائے گی

Holy Quran

Holy Quran

ویانا (جیوڈیسک) یورپی ملک آسٹریا کی حکومت نے قرآن پاک کا جرمن زبان میں ترجمہ کرانے پرغور شروع کر دیا ہے۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ نے مقامی ریڈیو چینل کو انٹرویو کے دوران کہا۔

کہ آسٹریا کے 140 مسلمان شہری شام اور عراق میں جاری شدت پسند تحریک کا حصہ بن چکے ہیں، دہشت گرد عناصر اور ان کے ہمدرد قرآن کی بعض آيات کا غلط مفہوم پیش کرتے ہیں جس کا نقصان تمام مسلمانوں کو پہنچ رہا ہے، اس لئے موجودہ حکومت پارلیمنٹ میں ايک بل پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جس کے ذريعے قرآن کریم کا جرمن زبان ميں ترجمہ کرايا جائے گا۔ قرآن کریم کے ترجمے کا کام آسٹریا ہی میں مقیم عالم دین سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریا کی کل آبادی 83 لاکھ ہے جبکہ مسلمانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔