آسٹریا میں اسرائیلی فٹبال ٹیم پر حملہ، میچ 5 منٹ قبل ختم کرنا پڑا، تحقیقات شروع

Austria

Austria

ویانا (جیوڈیسک) آسٹریا میں اسرائیلی فٹبال ٹیم کے ایک دوستانہ میچ کے دوران غزہ پر جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے حملہ کر دیا جس کے باعث منتظمین کو میچ کو پانچ منٹ پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔

سالزبرگ پولیس کے مطابق جمعرات کو بیس کے قریب افراد جھنڈوں اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے نعروں سے بھرے پلے کارڈز کے ہمراہ پچ پر پہنچے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی مقامی حیفہ نامی کلب کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔

جو آسٹریا میں دوستانہ میچز کھلنے کے لئے موجود تھی مگر تصادم میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ صوبائی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ آسٹریا کے چانسلر نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔