ویانا (جیوڈیسک) آسٹریا نے مہاجرین کو روکنے کے لئے سلوینیا بارڈر کے ساتھ دو میٹر اونچی تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔
آسٹریا نے گزشتہ ماہ اعلا ن کیا تھا کہ وہ 37000 ہجرت کرنے والوں کی آباد کاری کرے گا جس کے بعد بیس جنوری سے پناہ گزینوں کے لئے بنائے گئے قانون کے مطابق ایک دن میں پانچ سو مہاجرین کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے سلوینیا کے ساتھ بارڈر پر تاروں سے بنی دو میٹر بلند باڑ لگا دی گئی ہے، چار کلو میٹر طویل اس باڑ کو لگانے کے لئے گیارہ ملین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔