آسٹریائی خاتون سیاست دان کا ترکی پر قتل کی سازش رچانے کا دوبارہ الزام

Paryuan Aslan

Paryuan Aslan

آسٹریا (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی ملک آسٹریا کی ایک سرکردہ خاتون سیاست دان پیریوان اصلان نے ایک بار پھر ترکی پر اپنے قتل کی سازش تیار کرنے اور ایک ایجنٹ کے ذریعے قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنانے کا الزام عاید کیا ہے۔ اصلان کا کہنا ہے کہ ان کے قتل کی منصوبہ بندی کے پیچھے ترک انٹلیجنس کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ الزام ایک ایسے وقت میں عاید کیا ہے جب ویانا نے منگل کوترکی اور اٹلی کی دہری شہریت رکھنے والےترک ایجنٹ کو جلاوطن کردیا تھا۔ اس نے آسٹریا کے حکام کو ترک انٹیلی جنس سروس ‘میٹ’ کا رکن تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے گذشتہ برس اگست میں آسٹریائی سیاست دان اصلاں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

کرد نژاد اصلان نے بتایا کہ ترک ایجنٹ فیاض اوزتورک نے ایک ماہ قبل اعتراف کیا تھا اس نے ترکی کی انٹیلی جنس کی طرف سے ایسا کرنے کے احکامات ملنے کے بعد اس نے اصلان کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ آسٹریا کے دیگر سیاستدانوں کو بھی قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن انہیں ایسا خطرہ نہیں تھا جیسا کہ مجھے ہے، کیونکہ میں کرد نژاد ہوں اور کردوں کی مظلومیت کی بات کرتی ہوں۔ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی پالیسیوں کی مخالفت کرتی ہوں۔ اسی وجہ سے میں ان کی ترجیحات میں شامل ہوں۔

اس اسکیم میں ترک حکام کے کردار اعلانیہ نہیں تھا۔ کیونکہ قتل اور ان کی منصوبہ بندی مکمل رازداری سے کی گئی تھی۔ دنیا کا کوئی بھی ملک اس طرح کے معاملات کا انکشاف نہیں کرسکتا لیکن اس سے انقرہ کے براہ راست ملوث ہونے کی تصدیق ترکی نے اسےملزم کو بچانے کے لیے وکیل مقرر کئے تھے۔

آسٹرین سیاست دان نے انکشاف کیا کہ اوز ترک کے دو وکیل جو ہنگری نژاد ہیں اچانک نمودار ہوئے اور ترک انٹیلی جنس ایجنٹ کو بری کرنے کی کوشش میں لگ گئے۔انہوں‌ نے اپنے مؤکل کے اعترافات سے بالکل مختلف کہانی سنانا شروع کردی۔ اس سے بہت سے سوالات اٹھتے ہیں۔ مثال کے طور پر انھیں فیس کون ادا کرتا ہے؟ اٹارنی جنرل نے موکل کے بینک اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی تھی اور آسٹریا کے ایک عہدیدار سے اس رقم کی درخواست کی تھی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اطالوی حکام آسٹریا کی عدلیہ کو اوزتورک کے جلاوطن ہونے کے بعد قانونی امداد فراہم کریں گے۔

ترک ایجنٹ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 4 فروری کو ہونے والی ہے۔ ویانا انہیں ملک سے جلاوطنی کے بعد عارضی طور پر اپنی زمینوں کو واپس جانے کی اجازت دے سکتی ہے۔ اصلان کی وکیل ویرونیکا اواروسی نے منگل کے روز بتایا کہ نے حکام نے ملزم کو قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔ اسے کرسمس سے قبل اٹلی کی سرحد کے قریب سے پکڑا گیا ہے۔